Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کر لیا

محمد انعام مخالف کھلاڑی کے مقابلے میں کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستانی ریسلر انعام بٹ گولڈ میڈل کے لیے ہونے والے مقابلے میں انڈین کھلاڑی دیپک پونیا کو شکست نہ سے سکے جس کے بعد وہ سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔
جمعہ کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں کی مینز فری سٹائل 86 کلوگرام کیٹگری فائنل میں انعام بٹ مقابل کھلاڑی کے خلاف کوئی پوائنٹ حاصل نہ کر سکے۔
محمد انعام اس سے قبل پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کے لیے ہونے والے فائنل میچ سے قبل محمد انعام بٹ نے سیمی فائنل میں سکاٹ لینڈ کے کیرن میلن کو صفر کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔
پانچ مرتبہ ورلڈ ٹائٹل اور کامن ویلتھ گیمز میں دو مرتبہ گولڈ جب کہ دو مرتبہ گولڈ میڈل اور دو مرتبہ دوسرے نمبر پر بھی رہے ہیں۔

شیئر: