Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: غیرمنظم محلوں کے 14 ہزارخاندانوں کوکرایے کی ادائیگی

جدہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت منہدم کیے جانے والے علاقوں کی نگران کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہندم کیے جانے والے علاقوں کے 14 ہزار خاندانوں کوکرایے کی مد میں 2 کروڑ 43 لاکھ ریال ادا کیے جاچکے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق جدہ کی کچی وغیرمنظم بستیوں کو گرانے کے عمل کا آغاز گزشتہ برس اکتوبرمیں کیا گیا تھا۔ غیرمنظم بستیوں میں رہنےوالے شہریوں کو حکومت کی جانب سے متبادل رہائش کی مد میں اب تک 2 کروڑ سے زائد رقم ادا کی جاچکی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گرائے جانے والے محلوں میں رہنے والے شہریوں کوغذائی امداد کے علاوہ نقل مکانی کے لیے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی گئی ۔
مہندم کیے جانے والے محلوں میں رہنے والوں  کے لیے 4781 مکانات کی تعمیر جاری ہے جو سال 2023 کے آخرتک مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد انہیں مذکورہ مکانوں میں منتقل کردیاجائےگا۔
 متاثرہ محلوں کے ایسے شہری جن کے پاس اپنے مکانوں کی لیز تھی انکے لیے حکومت کی جانب سے عارضی طورپراس وقت تک کے لیےکرایے کے مکانوں کا بندوبست کیا گیا ہے جب تک انہیں گرائے جانے والے مکانوں کا معاوضہ ادا نہیں کردیاجاتا۔
وہ شہری جنکے پاس مکانوں کی لیز نہیں تھی انکے مسئلے کا حل کےلیے مقررہ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکے بارے میں حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
واضح رہے اس وقت تک جدہ کے 28 غیر منظم محلے گرائے جاچکے ہیں جب کہ 4 محلوں کو گرانے کا عمل جاری ہے جن میں المنتزھات، قویزہ ، العدل والفضل ، ام السم و کیلو 14 کے شمالی علاقے شامل ہیں جنہیں اکتوبر 2022 کے آخرتک گرا دیا جائے گا۔

شیئر: