سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کرنے پر 6 افراد گرفتار
جھگڑے کی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
دمام میں پولیس نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کرنے کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دمام کے ایک تجارتی مرکزمیں متعین سیکیورٹی گارڈزسے جھگڑا کرنے پر6 سعودی شہریوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کی وڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کی شناخت میں سہولت ہوئی۔
پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ابتدائی کارروائی کرنے کے بعد انکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیاگیا ہے جہاں مزید تفتیش کے بعد چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔