Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے اپنا گردہ ماں کو عطیہ کردیا

’انہیں ایک سال سے گردے کی وجہ سے تڑپتا دیکھ کر فیصلہ کرلیا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی نوجوان عبد الرحمن العقیلی نے اپنا گردہ اپنی والدہ کو عطیہ کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیٹے کے گردے کی ماں کو منتقلی پرنس سلطان میڈیکل سٹی میں ہوئی ہے۔
20 سالہ نوجوان عبد الرحمن العقیلی نے کہا ہے کہ ’ماں کو گردہ عطیہ کرکے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں‘۔
’میری والدہ کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا تھا‘۔
’انہیں ایک سال سے گردے کی وجہ سے تڑپتا دیکھ کر فیصلہ کرلیا کہ اپنا گردہ عطیہ کردوں‘۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گردے کی منتقلی کا عمل انتہائی کامیاب رہا ہے‘۔
دونوں ماں بیٹے اس وقت انتہائی طبی نگہداشت میں ہیں، انہیں جلد ہی جنرل وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

شیئر: