Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن و استحکام کا تحفظ، او آئی سی کا سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

مملکت جو اقدامات کرے گی او آئی سی اس کے ساتھ کھڑی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب سے اس کے امن و استحکام، شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے جدہ میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب دہشت گرد کے حوالے سے ریاستی سلامتی کے ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ ریاستی سلامتی کے ادارے نے بیان میں کہا تھا کہ ’سیکیورٹی فورس کو مطلوب مقامی شہری کے خلاف آپریشن کیا جارہا تھا اسی دوران اس نے خودکش جیکٹ استعمال کرکے دھماکے سے خود کو ہلاک کرلیا۔ ایک مقیم غیرملکی اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے‘۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے بیان میں کہا کہ’ مملکت اپنے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کرے گی او آئی سی اس کے ساتھ کھڑی ہے‘۔  
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری جنرل نے زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو بھی ظاہر کی ہے۔ 

شیئر: