Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دکھ کی گھڑی میں مصر کے ساتھ ہیں: او آئی سی

ابوسیفین گرجا گھر میں آگ لگنے سے41 افراد ہلاک ہوئے ہیں(فوٹو اے ایف پی، اے پی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے مصر میں ابو سیفین گرجا گھر کی آتشزدگی میں ہلاکتوں پرتعزیت کا اظہارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قاہرہ کی الجیزہ کمشنری کے امبابہ علاقے میں ابوسیفین گرجا گھر میں آگ لگنے سے41 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکریٹری جنرل  حسین ابراہیم طہ نے حادثے میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور آگ کے دوران جھلسنے والے افراد کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔ 
سیکریٹری جنرل نے کہا کہ’ دکھ کی اس گھڑی میں او آئی سی مصر کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مصر سے یکجہتی کا اظہار کیا‘۔ 
قبل ازیں مصر کے ابوسیفین گرجا گھر میں آتشزدگی پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا تھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے مصری گرجا گھر ابوسیفین میں آتشزدگی کے واقعے کو اندوہناک قرار دیا۔
دفتر خارجہ نے بیان میں مصری حکومت اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کی اور برادر ملک مصر اور اس کے عوام کے لیے امن و سلامتی کی آرزو ظاہر کی ہے۔

شیئر: