Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’باہو بلی‘‘ایک ہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم؟

ممبئی۔۔۔۔ بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم ’’باہو بلی‘‘ایک ہزار کروڑ روپے کمانے والی پہلی فلم بن سکتی ہے۔باہوبلی نے ریلیز سے قبل ہی 500کروڑ کا بزنس کرلیا۔باہوبلی 28اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔پہلے دن 81کروڑ روپے کی اوپننگ کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔یہ فلم 3زبانوں ، تلگو، تامل اور ہندی میں ریلیز ہوگی۔ہندی کے حقوق کرن جوہر کے ادارے دھرما پروڈکشن نے 120کروڑ میں تلگوکے حقوق 130کروڑجبکہ تامل کے حقوق بھی کروڑوں روپے میں خریدےگئے ۔ اسی طرح سونی نیٹ ورک نے سیٹلائٹ رائٹس 51کروڑ روپے میں خریدے جو ایک ریکارڈ ہے۔

شیئر: