Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت بنگلہ دیش میں موتیے کے سیکڑوں آپریشن

نائجیریا میں آنکھوں کے مفت آپریشن کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے رواں ماہ ایسے متعدد منصوبے مکمل کیے ہیں جن میں کمزور بینائی والے ہزاروں لوگوں کا علاج کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نور سعودی والیٹیر پروجیکٹ پروگرام کے ڈاکٹروں نے نائیجیریا، مراکش اور بنگلہ دیش میں زندگی بدلنے والی متعدد سرجری کیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے مراکش میں 567 سرجری مکمل کیں، ایک ہزار217 چشمے فراہم کیے اور یکم سے 8 اگست تک تین ہزار طبی معائنے کیے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے بنگلہ دیش میں 4 سے 12 اگست کے درمیان موتیے کے 668 آپریشن کیے، ایک ہزار 716 چشمے فراہم کرنے کے علاوہ 10 ہزار 310 طبی معائنے کیے۔
شاہ سلمان مرکز نے 9 سے 14 اگست کے دوران نائجیریا میں آنکھوں کے مفت آپریشن کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا۔
اس پروجیکٹ کو احسان مہم نے البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے سپورٹ کیا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے 1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

یکم سے 8 اگست تک تین ہزار طبی معائنے کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔

شیئر: