Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان  مرکز کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد

امدادی راشن پیکیٹ سے 21 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوں گے(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے بلوچستان کے قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ کوئٹہ، پشین، خضدار اور لسبیلہ مقامات پر سیلاب زدگان میں تین ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کرائیں۔ ان سے 21 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دنیا بھر کے متاثرہ ممالک و اقوام تک انسانی  بنیادوں پر امدادی سامان تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ 
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کے  ماتحت موبائل میڈیکل کلینکس یمنی کمشنری حجہ کمشنری کے حرض ضلع میں نقل مکانی پر مجبور افراد کے کیمپ میں طبی معائنے اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔ 
13 سے  19 جولائی تک وبائی امراض کے انسداد کی مہم چلائی گئی۔ ان سے بے شمار افراد کو فائدہ ہوا۔ آپریشن، مرہم پٹی وغیرہ کے لیے بھی کیمپ میں سکونت پذیر یمنی باشندوں نے کلینک سے رجوع کیا۔ 

شیئر: