Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بار کوڈ سکین کریں، خانہ کعبہ ورچول ایگزیبیشن دیکھیں

زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی سعودی خدمات سے متعارف ہوں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ ورچول ایگزیبیشن کا افتتاح کیا ہے۔ بارکوڈ سکین کرکے ایگزیبیشن دیکھی جا سکتی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کے سیکریٹری انجینیئر ماہر الزھرانی نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد یہ ہے کہ زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی سعودی خدمات سے متعارف ہوں۔
’انہیں پتہ چلے کہ زائرین کو کیا کچھ سہولیات پیش کی جارہی ہیں اور انہیں  حج وعمرہ و زیارت میں دی جانے والی آسانیوں کا بھی علم ہو۔‘
غسل کعبہ کی تقریب کے حوالے سے نمائش میں خانہ کعبہ کے فرش اور اس کی دیواروں کی صفائی اور دھلائی میں استعمال ہونے والے آلات اور سامان بھی رکھے گئے ہیں۔ 
ڈیجیٹل ایگزیبیشن کے ڈائریکٹر جنرل ریان المسعودی نے کہا کہ غسل کعبہ میں استعمال ہونے والا تمام سامان پیتل کا بنا ہوا ہے۔ تمام چیزیں غسل کعبہ کے لیے خاص طور پر تیار کرائی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ورچول ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے استفادہ کیا گیا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: