Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 قصیم میں حرمین کے تعمیراتی نوادر کی نمائش

نمائش میں آنے والوں کو آب زم زم تقسیم کیا جا رہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے صوبے القصیم میں حرمین شریفین کے تعمیراتی نوادر کی نمائش کوغیر معمولی طورپر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ شائقین میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں مختلف خدمات انجام دینے والے روبوٹس بے حد پسند کیے جارہے ہیں۔   
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش بریدہ کے کنگ خالد کلچرل سینٹر میں منعقد ہے۔انتظامیہ کی جانب سے نمائش میں آنے والوں کو آب زم زم تقسیم کیا جا رہا ہے جبکہ سینیٹائزنگ کا غیر معمولی اہتمام کیاگیاہے۔
 نمائش میں شائقین سمارٹ روبوٹس کے ذریعے آب زم زم کی تقسیم اور نمائش گاہ کو سینیٹائزکرنے کےعمل سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔  
یاد رہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے آلات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ اس کا سلسلہ مسلسل بڑھایا جا رہا ہے ۔ القصیم کی نمائش میں اس کا تعارف شائقین کے حلقوں میں پسند کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل بھی حرمین شریفین کے حوالے سے نمائش مختلف شہروں میں منعقد کی جاچکی ہے جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا۔

شیئر: