پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے بدھ کو ٹوئٹر پر لکھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے لیے اہم معاہدے پر دستخط کیے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے ہمارے نئے پلان عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کیا نواز شریف کو برطانیہ سے بے دخل کیا جا سکتا ہے؟Node ID: 630156
خیال رپے رواں سال جنوری میں برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی تحویل کے معاہدے کے حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کہا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیے جائیں گے۔
17 جنوری کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی واپسی کے معاہدے پر بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیے جائیں گے، معاہدے کو وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی، برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
BREAKING:
I'm proud to have signed a new landmark agreement with our Pakistani friends to return foreign criminals and immigration offenders from the UK to Pakistan.
This deal shows our #NewPlanForImmigration in action, as we deliver for the British people. pic.twitter.com/UBK7gZ7Z9X
— Priti Patel (@pritipatel) August 17, 2022