اردن کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، پانچ بہن بھائی ہلاک
اردن کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، پانچ بہن بھائی ہلاک
ہفتہ 20 اگست 2022 18:19
آتشزدگی کی وجوہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا(فوٹو ٹوئٹر)
اردن کے گورنریٹ زرقا کے علاقے الرصیفہ کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ’پانچ بھائی بہن اس وقت ہلاک ہوئے جب پرنس ہاشم ہاوسنگ ایریا کی دوسری منزل پر واقع ان کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی‘۔
فائرفائٹرز نے موقع پر پہنچ پرآگ پر قابو پایا اور مرنے والے بچوں کی نعشیں ھسپتال منتقل کیں‘۔
محکمہ شہری دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’آتشزدگی کی وجوہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے‘۔
بچوں کے والد احمد الدعج نے فیس پک پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اپنے بچوں سلمان، سلطان، آریم اور ریم کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
احمد الدعجہ نے کہا کہ’ میرے پانچوں بچے چل بسے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صبر اور سکون دے‘۔