سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن پرایک لڑکی کو دھمکیاں دینے پرغیرقانونی طور پرمقیم غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مالی کے شہری کو حراست میں لیا گیا۔ دھمکیوں میں بعض قابل اعتراض الفاظ استعال کیے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ غیرملکی کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔