Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ: سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات کا معمہ، والدہ کا سراغ مل گیا

پولیس نے قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ فوٹو: روئٹرز
نیوزی لینڈ میں نیلامی کے دوران خریدے گئے سوٹ کیس میں سے جن بچوں کی باقیات ملی تھیں ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی ممکنہ طور پر شناخت کر لی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سال 2018 میں جنوبی کوریا پہنچی تھیں جن کے متعلق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ان بچوں کی والدہ ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں گھروں کی اشیا کی نیلامی میں ایک فیملی نے سوٹ کیس خریدا تھا جس میں سے بچوں کی باقیات برآمد ہوئی تھیں۔
جنوبی آکلینڈ میں رہنے والے اس خاندان پر یہ خوفناک انکشاف تب ہوا جب انہوں نے گھر آ کر سوٹ کیس کھولا۔
پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر جنوبی کوریا میں موجود مذکورہ خاتون کی عمر اور پرانے پتے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان بچوں کی والدہ ہیں تاہم پولیس کے لیے یہ تصدیق کرنا باقی ہے کہ کیا یہ خاتون ابھی بھی جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔
مذکورہ خاتون جنوبی کوریا میں پیدا ہوئی تھیں تاہم وہ نیوزی لینڈ کی شہری ہیں۔
گزشتہ ہفتے سوٹ کیس میں سے باقیات درآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی آکلینڈ کی پولیس نے اس قتل کی واردات قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔ 
پولیس نے جاری بیان میں کہا تھا کہ بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان تھیں اور ان کا قتل ہوئے کچھ عرصہ گزر چکا ہے۔
پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ سوٹ کیس خریدنے والے خاندان کا قتل کی واردات یا بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیئر: