تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل پر پولیس حراست میں تشدد کا الزام عائد کرنے والے یوٹیوبر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا میں درج ہے۔ ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر (شہباز گِل) پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔‘
یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی میں گرفتار۔
جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ 701/22 تھانہ رمنا میں درج ہے۔ ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) August 22, 2022