دونوں ہاتھوں سے محروم 7 برس کی لڑکی معذوروں کے لیے مثال
’ہمت سے کام لو، اپنے حالات کا مقابلہ کرو، بہادر بن کے رہو‘ ( فوٹو: سبق)
’ہمت سے کام لو، اپنے حالات کا مقابلہ کرو، بہادر بن کے رہو‘ ( فوٹو: سبق)
دونوں ہاتھوں سے محروم 7 سالہ سعودی لڑکی حوراء بخیت معذور افراد کے لیے قابل تقلید مثال بن گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حورا کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے الاحسا شہر سے ہیں جہاں وہ معذور پیدا ہوئی۔
مگر اس کے باوجود اس نے اپنے پیروں کو استعمال کرنا سیکھا اور اب وہ عام بچوں کی طرح معمول کی زندگی گزار رہی ہے۔
وہ اپنے پیروں کو کھانے پینے کے لیے استعمال کرتی ہے، کھیل کود اور دلچسپ مشغلوں کے علاوہ ہر کام انجام دینے کے لیے پیروں کا استعمال کرتی ہے۔
دونوں ہاتھوں سے محرومی کے باوجود حورا بہت پرعزم اور باہمت لڑکی ہے۔ جہاں بھی ہوتی ہے ارد گرد خوشیاں بکھیرتی ہے۔
معذور اور زندگی سے مایوس افراد کے لیے اس کا پیغام ہے: ہمت سے کام لو، اپنے حالات کا مقابلہ کرو، بہادر بن کے رہو۔