Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی رینا امیری کی ملاقات

انسانی حقوق کےشعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر برائے خارجہ امور انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو ریاض میں وزارت کے صدر دفتر میں امریکہ کی خصوصی ایلچی برائے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق اور انسانی حقوق رینا امیری کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران انسانی حقوق کےشعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں اور اس سلسلے میں مملکت کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
افغانستان میں انسانی ہمدردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: