وزیراعظم شہباز شریف شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف مدینہ سے جدہ پہنچ گئےNode ID: 665406
-
’قومی امور پر فیصلے لندن میں‘، وزیراعظم کا دورہ زیر بحثNode ID: 667561
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہے۔
خیال رہے کہ اپریل میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ قطر کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دو روزہ سرکاری دورے کے دوران شہباز شریف امیرِ قطر کے علاوہ دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ وہ کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقعوں کے بارے میں آگاہ کریں گے جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اورمہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔
اس دورے کے تناظر کو سمجھنا اہم ہے۔ کورونا وبا کے بعد دنیا معاشی سست روی سے بحالی کی طرف جا رہی ہے۔ جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نے طلب اور رسد کا عمل متاثر اور توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 23, 2022