سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ اعلیٰ سطح کے سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔
جمعے کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوسرے روز مدینہ سے جدہ پہنچ گئے ہیں۔
گورنر مکہ خالد بن فیصل آل سعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
وفد میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین اور سابق فاٹا کے علاقے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے۔
انہوں نے جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی اور ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب اور پاکستان کا منفرد، گہرا اور پائیدار رشتہNode ID: 664026
-
پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی تاریخNode ID: 665246
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری جیسے تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
شہباز شریف صاحب کے لئے روضہ رسولﷺ کا دروازہ کھل گیا.سعودی حکومت نے روضہ پاک کا دروازہ کھول دیا وفد کے ارکان روزہ پاک کے اندر گئے اور درود و سلام پیش کیا حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضوان اللہ علیہم اجمعین کی آرام گاہوں پر جاکر فاتحہ خوانی کی pic.twitter.com/FTtqg6Sg7B
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 29, 2022