Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں دوپہر بارہ سے سہ پہر 3 بجے تک درجہ حرارت نقطہ عروج پر

منگل کو سعودی عرب کا گرم ترین شہر الاحسا رہا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ دوپہر بارہ سے سہ پہر 3 بجے تک درجہ حرارت نقطہ عروج کو پہنچا ہوتا ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے ٹوئٹر پر بیان میں  کہا کہ’ درجہ حرارت دن بھر بڑھتا رہتا ہے۔ اس کی اصل وجہ زمین پر دھوپ کا اثر ہوتا ہے‘۔
’سورج کی تپش زمین پر پڑتی رہتی ہے۔ موسم گرما میں دیگر موسموں کے مقابلے میں اس کی شدت بڑھ جاتی ہے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ’ منگل کو سعودی عرب کا گرم ترین شہر الاحسا رہا جہاں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ابھا شہرمیں رہا‘۔ 
’ دمام اور الخرج میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ، ریاض، وادی الدواسر اورحفرالباطن میں 44 سینٹی گریڈ جبکہ مکہ مکرمہ، بریدہ اور ینبع میں43 سینٹی گریڈ رہا۔‘ 

شیئر: