سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعہ 19 اگست کو مملکت کے گرم ترین شہروں کے حوالے سےتفصیلات جاری کی ہیں۔
اخبار24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ جمعے کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ گرمی دمام شہر میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ الاحسا اور القیصومہ درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ رہا ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’وادی الدواسرمیں جمعے کو درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ جبکہ العلا، رفحا اور عر عر میں درجہ حرارت45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔