Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ کی حد عبور کرجائے گا؟

15 ستمبر کے بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ (فوٹو طقس العرب)
موسمیات کے سعودی قومی مرکز نے کہا ہے کہ 15 ستمبر  2022 سے ملک بھر میں درجہ حرارت بہتر ہونا شروع ہوگا۔ شدید گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
الاخباریہ چینل کے الیوم پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے کہا کہ مملکت کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ آج اتوار کو مدینہ منورہ میں 48 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
العقیل نے توجہ دلائی کہ ابھی تک ایسی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے جس سے یہ پتہ چلتا  ہو کہ مملکت میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ کی حد عبور کر جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: