Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعضا کا عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزاز

’اعضا کا عطیہ کرنے والوں کو شاہ سلمان کی طرف سے اعزازی سند بھی دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعضا کا عطیہ کرنے والے 200 افراد کو شاہ عبد العزیز تمغہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی طرف سے اعضا کا عطیہ کرنے والوں کو شاہ سلمان کی طرف سے اعزازی سند بھی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت خون کا عطیہ دینے والوں کو بھی شاہ عبد العزیز تمغے سے نوازتی ہے۔
یہ اعزاز انسانی جانوں کو بچانے اور رضاکارانہ طور پر معاشرے کے لیے خدمات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔

شیئر: