عالمی برادری روہنگیوں کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: او آئی سی
جمعرات 25 اگست 2022 20:13
محفوظ وطن واپسی کے حالات سازگار بنوائے جائیں۔ (فوٹو سبق)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جمعرات کو عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روہنگیوں کا المیہ ختم کرانے کے لیے پرعزم طریقے سے ان کا ساتھ دے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی نے توجہ دلائی کہ عالمی برادری روہنگیا اقلیت کو بنیادی انسانی حقوق دلائے۔ انہیں مکمل شہری والے حقوق دلانے کا اہتمام کرے۔ ان کی محفوظ وطن واپسی کے حالات سازگار بنوائے۔ ملک سے جان بچا کر باہر چلے جانے والوں اور اندرون ملک مخدوش مقامات سے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجانے والے روہنگیوں کی رضاکارانہ واپسی کو یقینی بنایا جائے۔
او آئی سی نے گزشتہ 5 برس سے بنگلہ دیش میں رہنے والے روہنگیوں کی مدد، میزبانی اور تحفظ کے لیے انتھک جدوجہد پر بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے قدرومنزلت کا اظہار کیا۔
او آئی سی نے اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کی مدد اور او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے روہنگیا کے پناہ گزینوں کے کاز کی حمایت پر اظہار قدرو منزلت کیا۔
او آئی سی نے امید ظاہر کی کہ عالمی عدالت انصاف کا نیا فیصلہ روہنگیا اقلیت کے المیے کے حتمی حل میں معاون بنے گا اور اس کی بدولت موثر بین الاقوامی مشن نیجہ خیز ثابت ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں