روہنگیا کیلئے او آئی سی آگہی مہم
جدہ .... اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے سوشل میڈیا پر روہنگیا کے مسلمانوں کے آلام و مصائب اجاگر کرنے کیلئے آگہی مہم کا آغاز کردیا۔ اگست اور ستمبر میں مسلمانوں کی متعدد بستیاں میانمار میں نذر آتش کردی گئیں اور لاکھوں مسلمانوں کو گھر سے بے گھر کردیا گیا۔ او آئی سی کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر روہنگیا کے مسلمانوں سے متعلق گردش کرنے والی بعض وڈیو کلپ حقیقی نہیں بلکہ فوٹو شاپ کی تخلیق ہیںجس سے کئی نئے مسائل سر ابھار رہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ جھوٹے پمفلٹ پھیلانا ٹھیک نہیں۔ سچائی کو اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔ مبالغے سے گریز بھی واجب ہے۔