سعودی عرب سے بحرین جانے کے لیے کنگ فہد پل پر اژدحام
کنگ فہد پل کے تمام ٹریک کھول دیے گئے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب سے بحرین جانے کے لیے کنگ فہد پل پر اژدحام دیکھا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دو دن سے کنگ فہد پل عبور کرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ تمام ٹریک کھول دیے گئے ہیں۔ غیر معمولی رش سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سبق ویب نے پل انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ رش کی بڑی وجہ آمد ورفت کے نظام میں تبدیلی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے بارہ برس سے کم عمر کے بچوں کے سفر پر کووڈ انشورنس کی پابندی ختم کیے جانے کےبعد سفر کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے۔
پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔ رش کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔