ایران میں 66 سالہ جرمن سیاح زیرحراست
ممنوعہ علاقے میں تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو روئٹرز
جرمن وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ ایک جرمن سیاح کو ایران میں حراست میں لیا گیا ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق زیرحراست جرمن شخص کو قونصلر کی مدد حاصل ہونے کے علاوہ مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کو ایران کے ریڈیو لبرٹی کی فارسی سروس سے خبر نشر کی گئی تھی کہ ایک 66 سالہ جرمن شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل ایران میں ایک ایسےعلاقے میں تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جہاں فوٹو گرافی کرنا ممنوع تھا۔
ایران کی وزارت داخلہ جرمن شخص کی حراست پر کسی قسم کے تبصرے یا تفصیل فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔