Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ میں گُرباز اور زازئی کی جارحانہ بیٹنگ، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست

سی لنکا کی جانب سے بھنوکا راجا پکشا نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے رحمان اللہ گرباز اور حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 106 رنز کا ہدف باآسانی 11 ہویں اوور کی پہلی بال پر حاصل کرلیا۔  
رحمان اللہ گرباز 18 گیندوں پر 40 رنز بنانے کے بعد ڈی سلوا کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
حضرت اللہ زازئی نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت ناقابل شکست 37 رنز بنائے۔ابراہیم زدران نے 15 کی اننگز کھیلی۔ ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھنوکا راجا پکشا نے 38 اور چمیکا کرونارتنے نے 31 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 11 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: