Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر، حسن علی سکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر سائیڈ سٹرین انجری کے باعث ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
جمعرات کے روز پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر محمد وسیم جونیئر کا دبئی میں ایم آر آئی سکین کروایا گیا تھا۔
ایم آر آئی سکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد  پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
محمد وسیم جونیئر کے متبادل کے طور پر فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

شیئر: