Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں ہلاک ہونے والے سعودی کی میت عرعر پہنچ گئی

سعودی سفارتخانے نے مراکش کے نظام انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ (فوٹو سبق)
مراکش کے شہر دارالبیضا کے ہوٹل میں سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سعودی شہری موسی العنزی کی میت  اتوار کو مراکش سے سعودی شہر عرعر پہنچ گئی۔
 نماز جنازہ اتوار کو ہی عصر بعد جامع مسجد ملک عبدالعزیزعرعر میں ادا کی گئی۔
مراکش میں سعودی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے بعد مراکش کے پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔
سعودی سفارتخانے نے مراکش کے نظام انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
 یاد رہے کہ مراکش کے شہر الدار البیضا میں ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈز نے جھگڑے کے دوران سعودی شہری موسی العنزی کو قتل کردیا تھا۔
 40 سالہ موسی العنزی انگریزی کا ٹیچر تھا اوراس نے اپنے دوست کے کینسر کے علاج کے لیے زندگی میں پہلی بار مراکش کا سفر کیا تھا۔ تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل سعودی عرب واپسی کی تیاری کررہا تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: