Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نسیم شاہ ایک ٹانگ کے ساتھ تین ڈاٹ بال ڈال گیا یار‘

نسیم شاہ نے اپنے پہلے ٹی 20 میچ میں دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے خراب  بیٹنگ کے باوجود پاکستانی بولر کی عمدہ بولنگ کے باعث روایتی حریفوں کے درمیان یہ ایک کانٹے کا مقابلہ رہا جس کا نتیجہ آخری اوور کی چوتھی گیند پر نکلا۔
میچ میں اگر انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو نسیم شاہ، محمد نواز اور ہارdک پانڈیا نے اپنی ٹیموں کے لیے عمدہ کھیل پیش کیا۔
نیسم شاہ نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے 3.4 اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔
انڈیا کی جانب سے ہاردک پانڈیا 17 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی میچ سے متعلق تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’جب دو مضبوط ٹیمیں بڑا میچ کھیلتی ہیں اور میچ کو آخر تک لے کر جاتی ہیں تو تب مداح جیتتے ہیں لیکن ہم یہی دیکھنا چاہتے ہیں، ایسی لڑائی جو کہ دیکھنے لائق ہو، پانڈیا نے دونوں اننگز میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا، نسیم اور نواز نے بہترین صلاحیتیں دکھائیں۔‘
انڈیا کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'ٹیم نے انڈیا کے ایشیا کپ 2022 کے آج کے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی، ٹیم بہترین انداز سے کھیلی ہے، انھیں اس جیت پر بہت مبارک ہو۔'
ریحان الحق کہتے ہیں کہ ’پانڈیا کی بہترین اننگز تھی، واہ کیا میچ تھا، آخر تک گیا، پاکستان اور انڈیا میچ کی سنسنی بہت ہوتی ہے لیکن بہت ہی کم آخر تک جاتے ہیں، اس نے سنسنی کے پیسے پورے کیے۔‘
پرتھوی نے اپنے ٹویٹ میں نسیم شاہ کو آخری اوور میں ٹانگ میں درد کے باوجود بہترین بولنگ کرنے پر کہا کہ ’نسیم ایک ٹانگ کے ساتھ تین ڈاٹ بال ڈال گیا یار۔‘
اُسامہ لکھتے ہیں کہ ’ٹی 20 میں ایک بہترین ڈیبیو، نسیم شاہ سے اپنی عمر سے بڑھ کر ایک تجربہ کار پرانے کھلاڑی کی طرح بولنگ کی۔‘
خیال رہے ایشیا کپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا جبکہ انڈیا اپنا اگلا میچ 31 اگست کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

شیئر: