Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں خزاں کا موسم جمعرات سے شروع ہو گا‘

آنے والے دنوں میں موسم اور درجہ حرارت غیرمستحکم رہے گا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ آئندہ جمعرات سے مملکت میں خزاں کا موسم شروع ہوجائے گا۔
قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی  نے کہا کہ آئندہ جمعرات سے موسمیاتی لحاظ سے خزاں شروع ہوجائے گا جبکہ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا۔
حسین القحطانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ آنے والے دنوں میں موسم اور درجہ حرارت غیر مستحکم رہے گا۔
مزید پڑھیں
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق موسم خزاں کے حوالے سے جلد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 45، مدینہ منورہ میں 44، ینبع اور الاحسا میں  43، ریاض اور دمام میں 41ِ، سکاکا میں 40 اور جدہ میں 38 سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقعات ہیں۔
منگل کو سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 22 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: