بحرین انٹرنیشنل ایئر شو نے اس سال ایئرشو میں شرکت کے لیے سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی نمائندگی مملکت کی الفا سٹار ایوی ایشن سروسز کرتی ہے۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کی سرپرستی میں ہونے والا ایئر شو اس سال 9 سے11نومبر تک جاری رہے گا۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے پر دستخط بحرین کے وزیر ٹرا نسپورٹ اور مواصلات محمد بن ثامر الکعبی کے دورے سعودی عرب کے دوران ہوئے ہیں۔
بحرینی وزیر نے ایئر پورٹ انفراسٹریکچر، ایئر نیوی گیشن سروسز، گراونڈ سروسز اور دیگر شعبوں کے حوالے سے مشرق وسطی میں ایوی ایشن انڈسٹری کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔