Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرتی ہوئی کلاؤڈ ٹیکنالوجی

ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
انفارمیشن پروسیسنگ اور تجزیہ کرنے والے ٹولز کے ساتھ سٹوریج ٹیکنالوجیز ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے واضح حکمت عملی کے ساتھ کسی بھی قوم کے لیے اہم تقاضے بن چکے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت کلاؤڈ بیسڈ ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانا مملکت کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کر رہا ہے۔

کلاؤڈ بیسڈ ٹیکنالوجیز اپنانا مملکت کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کر رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں بہت سی حکومتوں اور تنظیموں نے بنیادی طور پر سیکیورٹی کے درمیان توازن تلاش کرنے کے لیے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کا رخ آپریشنل کارکردگی کے مسابقتی ڈرائیور کے طورپر کیا ہے۔
گذشتہ سال  اکتوبر میں ایک ریسرچ فرم نے اندازہ لگایا تھا کہ کلاؤڈ سروسز کو اپنانے میں2021 سے2026 کے درمیان 16.3 فیصد اضافہ ہوگا۔
اسی طرح ٹیکنالوجی ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم کا اندازہ ہے کہ 2025 تک 95 فیصد سے زیادہ نئے ڈیجیٹل ورک بوجھ کلاؤڈ- نیٹیو پلیٹ فارمز پر تعینات کیے جائیں گے جو کہ 2021 میں 30 فیصد تھے۔

کلاؤڈ سروسز میں2021 سے2026 کے درمیان 16.3 فیصد اضافہ ہوگا۔ فوٹو ٹوئٹر

جدید ترین معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی میں مملکت کی سرمایہ کاری اور اس کے استعمال نے اسے ای گورنمنٹ کے نئے دور کے لیے اچھی طرح سے تیار کیا ہے جو شہریوں، حکومت اور معیشت کے لیے فوائد کے ساتھ ایک فریم ورک ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت معاشی استحکام کو آگے بڑھانے، جدت کو فروغ دینے اور فروغ پذیر ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل ہے۔
 

شیئر: