Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور عراقی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی (فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور عراقی ہم منصب فواد محمد حسین کے درمیان بدھ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےعراق اور اس کےعوام کے ساتھ سعودی عرب کی طرف سے یکجہتی کا اظہار اور ہر ایک چیز کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا جو سلامتی اور استحکام کی ضمانت دیتی ہے۔
عراق اوراس کے برادرعوام کی صلاحیتوں اور ثمرات کو محفوظ رکھتی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اورعراق کے تعلقات کے پہلووں، دونوں برادر ملکوں اوران کےعوام کے مفادات کی خدمت کےلیے ان کی سپورٹ اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔
 ٹیلی فونک رابطے میں مشترکہ دلچسپی کےکئی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: