Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عراق کی تمام جماعتیں اور سیاسی قوتیں متحد ہو جائیں‘

عراق میں رونما ہونے والے واقعات کو’ گہری تشویش‘ سے دیکھ رہے ہیں( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نےمعروف شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے حکومت سے مستعفی ہونے پر ملک مں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد عراق کی تمام جماعتوں اور سیاسی قوتوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب عراق میں رونما ہونے والے واقعات کو’ گہری تشویش‘ سے دیکھ رہا ہے اور موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے‘۔
وزات خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ عراقی عوام کے مطالبات کو پورا کے لیے پرامن حل کا سہارا لیں جو ملک اور اس کے عوا م کی خوشحالی کی ضمانت ہے‘۔

شیئر: