Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معلق باغیچوں کی تعمیر مکمل

برمنگھم ..... بڑھتے ہوئے وقت کے ساتھ بڑھتی ہوئی تعمیرات نے برطانیہ کے دوسرے علاقوں کی طرح برمنگھم میں بھی جگہ کی شدید قلت پیدا کردی ہے اور اس قلت سے نمٹنے کیلئے لوگوں نے نت نئے منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے یہاں معلق باغیچے کا ڈیزائن تیار کرکے اس کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ سردست یہ باغیچے دو 25منزلہ عمارتوں میں ہونگے جو ٹیرس کی طرح نظر آئیں گے اور جن سے ان عمارتوں میں رہنے والے تقریباً 500افراد سبزہ زار ، باغیچے اور تفریح تینو ں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ اس قسم کی عمارتوں کی تعمیر کا تخمینہ 7کروڑ پونڈ لگایا گیا ہے۔قدیم تہذیب و تاریخ کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو بابل کے روایتی جھولتے ہوئے باغیچے ان عمارتوں کی نئی ڈیزائننگ کا پیش خیمہ ثابت ہوئے ہیں۔ان عمارتوں کے اندر کچھ ایسے پودے بھی لگائے گئے ہیں جن میں پودے تیرتے نظر آئیں گے اور دوسری آبی حسن کاری کے نمونے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اگر برطانیہ کی ایک آرکیٹیکچر فرم کے ڈیزائنوں کو عملی شکل دیدی گئی تو تعمیر ہونے والی عمارتیں دیومالائی تعمیرات کا حصہ نظرآئیں گی۔ ایسی عمارتوں کی تعمیر میں لکڑیوں سے بھی بڑا کام لیا گیا ہے زیادہ تر وہ لکڑیاں استعمال کی جائیں گی جنہیں سی ایل ٹی لکڑیاں کہا جاتا ہے جو عرصہ دراز تک خراب نہیں ہوتیں۔ تعمیرات کے بعد ان میں موجود باغیچے پورے سال سرسبز و شاداب رہیں گے۔ عمارتوں کا اندرونی رقبہ38500مربع میٹر ہوگا۔ عمارتوں میں120سے 200 تک کاریں پارک کی جاسکیں گی۔
 

شیئر: