سعودی عرب کی فالکن نمائش میں اردنی سوسائٹی کی شرکت
سعودی عرب کی فالکن نمائش میں اردنی سوسائٹی کی شرکت
جمعرات 1 ستمبر 2022 14:26
سعودی انجمنوں سے شراکت داری کا مقصد ان کے تجربات سے مستفید ہونا ہے۔ فوٹو دی نیشنل نیوز
ریاض میں ہونے والی سعودی فالکنز اینڈ ہنٹنگ انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں اردن کی رائل سوسائٹی فار دی کنزرویشن آف نیچر نے شرکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس بین الاقوامی نمائش میں اردن کی جانب سے لگائے گئے پویلین کے سپروائزر عبدالرزاق الحمود نے کہا ہے کہ ایگزیبیشن میں شمولیت کا مقصد شکار کے لیے فالکنز کو تربیت دینے میں اردن کے تجربات ظاہر کرنا ہے۔
کویتی سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح نے فالکن ایگزیبشن کا دورہ کیا۔ فوٹو ٹوئٹر
عبدالرزاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ فالکنز کو زیادہ شکار سے بچانے میں کردار ادا کرنے، شکار کے ضوابط سے متعلق قوانین کو فروغ دینے اور ماحولیاتی آگاہی کے لیے ایک یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
اردنی پویلین کے نگران عبدالرزاق الحمود نے بتایا ہے کہ سعودی بین الاقوامی فالکن اور شکار کی نمائش میں اردن کی سوسائٹی نے پہلی بار شرکت کی ہے۔
عبدالرزاق الحمود کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والی سعودی اور عرب انجمنوں اور اداروں کے ساتھ شراکت داری سے ہم ان کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔
اردنی پویلین کے سپروائزر کا کہنا ہے کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ، ضابطے اور ماحولیاتی سیاحت کے بارے میں تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہم سعودی عرب اور عرب گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
سعودی فالکن نمائش میں اردن کی سوسائٹی نے پہلی بار شرکت کی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
اردنی پویلین کے سپروائزر نے نئے قدرتی ذخائر کے قیام کے ساتھ مملکت کی ماحولیاتی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
دریں اثنا سعودی عرب میں کویتی سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح نے فالکن اور شکار کی نمائش کا دورہ کیا اور یہ دیکھا کہ نیلامی میں لائے جانے والے فالکنز کی پرورش اور تربیت کس طرح کی جا رہی ہے۔
کویتی سفیر نے پویلین میں شکار سے متعلق نمائش کے لیے رکھی گئی دیگر اشیا اور مصنوعات کا بھی معائنہ کیا، علاوہ ازیں اس تقریب میں شریک فالکنری فارمز کے نمائندوں کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔