ریاض نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلامی
ریاض نمائش میں 3 فالکنز کی 88 ہزار ریال میں نیلامی
جمعہ 26 اگست 2022 21:12
نمائش کے دوران بی ایم فالکن فارم کے باز نیلام کیے جارہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی انٹرنیشنل فالکن اور شکار نمائش میں پہلی بین الاقوامی نیلامی نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تین فالکن 88 ہزار ریال میں نیلام ہوئےہیں ۔
ان میں سے ایک باز 22 ہزار، دوسرے کی 25 ہزار اور تیسرا 41 ہزار ریال میں نیلام ہوا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فالکن نمائش کے دوران بی ایم فالکن فارم کے باز نیلام کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات 25 اگست سے ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوئی ہے جو دس روز 3 ستمبر تک جاری رہے گی۔
سعودی و بین الاقوامی فالکن کی نمائش میں 25 مختلف سٹال لگائے گئے ہیں۔ فالکن کے شکار میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیار بھی رکھے گئے۔
نیلامی ایڈیشن 2 میں 40 سے زیادہ فارموں کے فالکن موجود ہیں۔ دنیا کے 17 سے زیادہ ممالک سے فالکن نیلامی کے لیے لائے گئے ہیں۔ ان میں امریکہ، جرمنی اور سپین نمایاں ہیں۔ اس طرح یہ عالمی سطح پر فالکن کا سب سے بڑا نیلام گھر بن گیا ہے۔
ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نمائش مملکت ہی نہیں دنیا بھرمیں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔ اس میں مختلف نسل اور صنف کے فالکن لائے گئے ہیں۔