Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان اور کوریا کے سفیروں نے فالکن نمائش کا دورہ کیا

ایک شوق کے طور پر فالکنری کے سلسلے کو یقینی بنانے سے متعلق بتایا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جاپان اور جنوبی کوریا کے سفیروں نے سنیچر کو ریاض کے شمال میں واقع ملہم میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی انٹرنیشنل فالکن اور شکار نمائش کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فالکن نمائش میں 25 سے زیادہ پویلین ہیں،غیر ملکی سفیروں کو سعودی فالکن کلب کی جانب سے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے، ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے اور ایک شوق کے طور پر فالکنری کے سلسلے کو یقینی بنانے سے متعلق بتایا گیا۔
سفیروں کو فالکن پروڈکشن فارمز کے لیے مختص علاقے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جہاں فالکن کی بین الاقوامی نیلامی کی جارہی ہے۔
تین ستمبر تک جاری رہنے والی نیلامی میں 17 ملکوں کے 40 سے زیادہ فارمز شریک ہیں۔
سفیروں کو اسلحہ پویلین اور نمائش کےدیگر حصے بھی دکھائے گئے جہاں 55 سے زیادہ انٹرنیشنل برانڈز کی نمائندگی کرنے والی سعودی کمپنیاں موجود ہیں۔
ریاض میں فالکن کی بین الاقوامی نمائش مملکت ہی نہیں دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔ اس میں مختلف نسل اور صنف کے فالکن لائے گئے ہیں۔ فالکن کے شکار میں استعمال ہونے والے ہر قسم کے ہتھیار بھی نمائش میں موجود ہیں۔

شیئر: