Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمسن بچے بھی آئی پیڈ استعمال کرنے کے عادی ہوگئے

لندن .......بچوں کی نفسیات اور عادات پر نظر رکھنے والے ڈاکٹر ایرک سگمین نے خبردار کیا ہے کہ اب صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہے کہ 2سال کے بچے بھی آئی پیڈ وغیرہ سے چپکے رہتے ہیں۔ انکی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس کی لت یا نشے میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اگر یہی صورتحال رہی اور انہیں ایسی مصروفیات سے دورا ن رکھا گیا تو وہ زندگی بھر اسی لت میں مبتلا رہیں گے۔ اگر 2،3سال کی عمر کے بچوں کے والدین نے توجہ نہ دی تو یہ بچے آئندہ 20برس تک اس بیماری سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکیں گے۔ دریں اثناءایک اور ماہر نفسیات ڈاکٹر بن کاٹر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی اپنے موبائل فون آف کردینے چاہئے اور بچوں کو کھیلنے کیلے ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون ہرگز نہ دیئے جائیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر ایرک سگمن بچوں کی نفسیات کے شعبے میں نفسیاتی امور کو دیکھتے ہیں۔ یہ رپورٹ انٹرنیشنل چائلڈ نیورولوجی کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

شیئر: