سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے جدہ میں کپڑوں کے ایک ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے جہاں غذائی اشیا غلط طریقے سے ذخیرہ کی گئی تھیں۔
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس طرح غذائی اشیتا ذخیرہ کرنا کسی طور درست نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایس ایف ڈی اے کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ جاری تفصیلات جاری میں کہا گیا ہے کہ جدہ شہر میں کپڑوں کے ویئر ہاؤس کی نگرانی کی جارہی تھی جس کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ یہاں کھانے پینے کی اشیا نامناسب طریقے سے ذخیرہ کی جاتی ہیں۔
رصدت #الغذاء_والدواء مستودع أقمشة في #جدة يقوم بتخزين منتجات غذائية في ظروف غير مناسبة للتخزين، تم ضبط 7 طن من المنتجات واستكمال الإجراءات النظامية بحق المنشأة. pic.twitter.com/GI0JFIyqtv
— هيئة الغذاء والدواء (@Saudi_FDA) September 1, 2022