Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک

اگست میں انڈیا میں سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق انڈیا میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیان انڈین ریاست بہار میں بجلی گرنے سے یہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ان میں زیادہ تر زمیندار اور مزدور تھے۔
بہار کے وزیراعلٰی نتیش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو مزید گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔
گزشتہ ماہ انڈیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انڈیا میں عموماً جون اور ستمبر میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔
ہر سال اس کی وجہ سے اموات بھی رپورٹ ہوتی ہیں۔
نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق 2019 میں انڈیا میں بجلی گرنے سے تقریباً 2900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 

شیئر: