ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ: سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
ہفتہ 3 ستمبر 2022 17:04
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔ وہ میچ افغانستان نے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ سری لنکا نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ بھانوکا راجا پکسے 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر سری لنکا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوررز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز پتھم نسانکا اور کشال مینڈس نے کیا۔ سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کشال میڈس 19 گیندوں پر 36 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پتھم نسانکا 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دانوشاکا گوناتھیلاکا 33 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ داسن شناکا 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کیرتھا آسالانکا اٹھ رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بھانوکا راجا پکسے 14 گیندوں پر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور نوید الحق نے دو دو جب کہ راشد خان اور محمد بنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے کیا۔ افغاسنتان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب زازئی 13 رنز بنا کر مادھو شناکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
رحمان اللہ گرباز نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔
ابراہیم زردان نے 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھو شنکا نے دو، مہیش تھیکشانا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔ وہ میچ افغانستان نے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔
افغانستان:
خضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، محمد نبی، راشد خان، کریم جنت، سمیع اللہ شینواری، نوین الحق، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی