Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران ریجن میں وزارت تجارت کے 10 ہزار سے زیادہ تفتیشی دورے

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں( فوٹو المدینہ اخبار)
سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے نجران ریجن میں اگست کے دوران کھانے پینے اور اشیائے ضرورت کا معیار چیک کرنے کے لیے دس ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کے افسران نے نجران ریجن کے شہروں، کمشنریوں اور قریوں میں تجارتی مراکز، بازاروں اور گوداموں کے دورے کیے ہیں۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ 75 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں کھانے پینے کی چیزوں اور اشیائے صرف کا معیار چیک کرنے کے لیے تفتیشی مہم بڑے پیمانے پر جاری رہے گی۔

شیئر: