ملک بھر میں وزارت تجارت کے تفتیشی دورے جاری
’طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 217 ضروری اشیا پر خصوصی نگاہ ہے‘
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر وزارت تجارت نے ملک بھر میں تفتیشی دورے کئے ہیں جن کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7400 تفتیشی دورے کئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور معیار کی نگرانی کے علاوہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’یہ تفتیشی دورے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ملک کے تمام شہروں میں کئے گئے ہیں‘۔
’طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 217 ضروری اشیا پر خصوصی نگاہ ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مقامی مارکیٹ میں مذکورہ اشیا کی قیمتوں کا پڑوسی ممالک سے بھی کیا گیا ہے‘۔