Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی ساختہ واٹرپمپ پر ’میڈ ان اٹلی‘ کے سٹیکر، وزارت تجارت کی کارروائی

جنوبی ریاض میں واقع گودام چینی کارکن چلا رہے تھے(فوٹو عاجل)
 سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز نے ایک گودام سے چالیس ہزار جعلی واٹر پمپ ضبط کرلیے۔ جنوبی ریاض میں واقع گودام چینی کارکن اپنے طور پر چلا رہے تھے۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق وزارت تجارت کی فیلڈ ٹیم کے نگراں محمد الشھری نے بتایا کہ’ گودام کی نشاندہی پر تمام معلومات جمع کرنے کے بعد تفتیشی کارروائی کی گئی‘۔
محمدالشھری نے بتایا کہ’ چینی کارکن واٹر پمپ درآمد کرکے اس پر چسپاں میڈ ان چائنا کا سٹیکر ہٹا کر میڈ ان اٹلی لگا رہے تھے‘۔
 چینی کارکن میڈ ان اٹلی سٹیکر والے چینی ساختہ واٹر پمپ تجارتی مراکز اور دکانوں کو سپلائی کررہے تھے۔ 
عام طور پرآبادی میں واقع دکاندار واٹر پمپ آسانی سے فروخت کردیتے ہیں۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اپنی رہائش کے قریب واقع تجارتی مراکز سےاعتبار کی بنیاد پر اشیاخرید لیتے ہیں۔

شیئر: