Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پہلا پاسپورٹ 96 برس قبل کسے جاری ہوا؟ 

امیر فیصل بن عبدالعزیز کے لیے پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا (فوٹو: ٹوئٹرکنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز سینٹر)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر 96 برس قبل جاری ہونے والے پہلے سعودی پاسپورٹ کے چرچے ہیں۔ یہ پاسپورٹ امیرفیصل بن عبدالعزیز کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
کنگ فیصل ریسرچ اینڈ اسلامک سٹڈیز سینٹر میں پہلے سعودی پاسپورٹ کی کاپی ریکارڈ میں محفوظ ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق پہلا سعودی پاسپورٹ 27 صفر 1345ھ مطابق 4 ستمبر1926 کو جاری ہوا تھا۔ امیر فیصل بن عبدالعزیز اس وقت حجاز میں نائب الملک تھے۔
یہ پاسپورٹ مملکت حجاز و سلطنت نجد وملحقاتھا نے مکہ مکرمہ سے جاری کیا تھا۔ اس پر مصر، ہالینڈ، انگلینڈ اور فرانس کے سفر کی اجازت تھی۔ 
کنگ فیصل اینڈ ریسرچ اسلامک سٹڈیز سینٹر نے جو تصویر جاری کی ہے اس پر پاسپورٹ کا نمبر 7113 درج ہے۔
پاسپورٹ ہولڈر کا نام عربی و انگریزی میں ہے۔  پاسپورٹ کے اختتام کی تاریخ 3 ستمبر 1927 درج ہے۔
پاسپورٹ میں امیر فیصل بن عبدالعزیز کی شناخت، پیدائش کا سال، مقام، قد، بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ، چہرے کی رنگت اور دستخط موجود ہیں۔ 
یاد رہے کہ مملکت سعودی عرب کے نام سے ریاست کا قیام 23 ستمبر 1932 کو عمل میں آیا تھا۔ اس سے قبل اس کا نام مملکت الحجاز و نجد اور ملحقاتھا ہوا کرتا تھا۔ 

شیئر: