انڈیا کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں تین افراد نے مبینہ طور پر گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک سڑک پر مبینہ طور پر تمباکو کھانے پر ایک شخص کو قتل کردیا ہے اور اس قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امرتسر میں سینیئر پولیس افسر رمندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہرمنجیت سنگھ نامی شخص پر حملہ کرنے والوں کی تعداد تین تھی اور ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں بریانی نہ بنانے پر شوہر نے اہلیہ کو زخمی کردیاNode ID: 698581
-
انڈیا کی شکست پر ’شاہ رخ بھی رو پڑے‘Node ID: 698811
-
انڈیا میں 10 کروڑ مالیت کی ’وہیل کی قے‘ ضبط، یہ اتنی قیمتی کیوں؟Node ID: 699031
ایک ہوٹل کے باہر لگے سی سی ٹی وی ویڈیو میں یہ قتل ریکارڈ ہوگیا تھا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ مرنے والے کا جسم پوری رات ایک نالی کے کنارے سڑک پر پڑا رہا اور اسے صبح پولیس کی آمد کے بعد وہاں سے اٹھایا گیا۔
امرتسر کے پولیس کمشنر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو میں کمشنر پولیس ارن پال سنگھ نے اس قتل کو ’بدقسمت واقعہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں نے ہرمنجیت سنگھ پر شراب پینے اور تمباکو کھانے کا الزام لگایا اور انہیں زخمی کردیا۔
پولیس کمشنر کے مطابق فوری طبی امداد نہ ملنے کے سبب زخمی شخص زیادہ خون بہہ جانے سے ہلاک ہوگیا۔
A person who was killed by the Nihang Singh has gone viral on #SocialMedia. In reaction, @cpamritsar identified the individuals, one accused has been arrested, and raids are being carried out to apprehend the remaining suspects. #ActionAgainstCrime pic.twitter.com/QfPP8wu58m
— Commissioner of Police Amritsar (@cpamritsar) September 8, 2022